Posts

ن سے نالائق

Image
اپنے اساتذہ میں سے ایک ہر دل عزیز ، نہایت محترم استاد کی خوبیوں پر کچھ قلم بند کرنے کی ادنی دی کاوش! ن سے نالائق ہمارے ایک استاد صاحب ہوا کرتے تھے ، تھے سے مراد ہرگز یہ نہیں کہ بادل نخواستہ وہ اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں، دراصل بات یہ ہے کہ ہم اس معتبر اور عظیم الشان مقام جہاں وہ درس و تدریس کے فرائض انجام دیا کرتے تھے وہاں سے کہیں اور منتقل ہو گئے ہیں ۔۔ ہم تو اس قدر گئے گزرے ثابت ہوئے تھے کہ استاد صاحب کی حس مزاح کو نہ پہچان سکے اور لا علمی میں ہی مارے گئے ، مراد یہ ہے کہ کبھی ان سے بحث و مباحثہ کرنے کا شرف ہی حاصل نہ ہو سکا ۔ نہ ہی اپنے لاابالی پن اور مزاح کی عادت کو ان کے سامنے واضح کر سکے۔ مگر کہتے ہیں نا : *اب پچھتائے کیا ہوت، جب چڑیاں چگ گئیں کھیت * ۔ اور ہم اس وقت کو شدت سے یاد کرتے ہیں جب ہم ان کے زیر سایہ مطالعہ پاکستان جیسی عقل سے ماورا کتاب کو بھی لطف سے پڑھا کرتے تھے اور آہستہ آہستہ ہمیں اس کتاب سے انسیت ہونے لگی ، جسکا نتیجہ یہ نکلا کہ اب تک کا ہمارا پسندیدہ مضمون مطالعہ پاکستان تھا ، وہ تو خدا کا کرنا ہوا کہ ہم ایسے کالج میں داخلے کے حقدار قرار پائے جہ...

ادھار بند ہے تو جناب!انتظار بھی بند ہے!

Image
ادھار بند ہے تو جناب! انتظار بھی بند ہے!!! ادھار ایک جان لیوا لفظ ہے کئی ہزار لوگوں کے لیے ،مگر ہمارے لیے یہ لفظ باعث مسرت ہے !  خاص طور پر کینٹین کے باہر جب لکھا ہوا پاتے ہیں کہ* ادھار بند ہے * تو ایک بات بتائیں آپکو ؟؟ سکون مل جاتا ہے کہ ادھار بند ہے ورنہ ہماری جان عزیز مس فوڈلز نے تو ہماری جیب خالی ہوتے ہوئے بھی کہنا تھا بھائی صاحب! ادھار پر دے دیں ان سے لے لیجیئے گا ۔۔۔ ہائے !! کیا کریں، کبھی کبھار قسمت ہمارا ساتھ دیتی ہے اور کچھ ایسا دیتی ہے کہ رشک آتا ہے ۔۔ آپ سمجھ رہے ہوں گے خود پر رشک آتا ہے! نہ بھئی نہ ، ابھی وہ وقت بہت دور  ہے جب ہم کہیں گے کہ ہمیں خود پر  رشک ہے ۔۔ یہ تب ہی ممکن ہے جب مس فوڈلز اور اس کے عجیب و غریب نام نہاد دوست گامی سے ہماری جان چھوٹے ! الغرض رشک ہمیں اس قسمت پر آتا ہے جو بیچاری سوچتی ہوگی : *میں کتھا پھنس گئی*        بہرحال یہ سب تو ٹھہرا مذاق اور ہم پر امید ہیں کہ آپ لطف  اندوز ہو رہے ہوں گے ! تو آگے چلئیے نا !!  مگر ہم شدید ناامید اس وقت ہوئے  جب کسی دکان چاہے وہ جوتی کی ہو ، کپڑوں کی ہو ، چوڑیوں ک...

پہیا

Image
اہل عقل  میں شان بیوقوفی بھی ہو ذرا اتنی بھی زندگی نہ ہو پابند رسمیات پہیا گول ہوتا ہے یہ تو آپ سب کو معلوم ہی ہے ۔۔۔ بلکہ پہیا کو پہیا کہا ہی اس کیے جاتا ہے کہ وہ گول ہوتا ہے ۔۔۔۔ ! پہیے سے مختلف جگہوں پر مختلف طریقوں سے کام لیا جاتا ہے ، گو کہ پہیے کی اہمیت گاڑی جیسی اشرف چیز سے بھی کچھ زیادہ ہی ہے ۔۔۔ کیونکہ گاڑی کا انحصار پہیے پر ہوتا ہے ۔۔۔۔ ایک پہیا لکڑی سے بھی بنایا جاتا ہے اور اسکی یہ قسم کنوئیں میں استعمال ہوتی ہے اور جب کنوئیں پر پہلی نظر پڑتی ہے تو پہیے کو کنوئیں کی باقی اجزا پر ترجیح دیے جانا تو اسکا حق ہے ۔۔۔ بغیر پہیے کے پانی تو نکال کر دکھا دیں کنوئیں سے ، ناممکن ہی نہیں بلکہ کبھی نہ ہونے والا کام ہے ۔۔۔۔ گھڑیوں میں جو گول گول گھومتا ہوا دکھائی دیتا یے وہ بھی پہیا ہوتا ہے ۔۔۔ ہمارے خیال میں پہیے کا ابتدائی تعارف اتنا ہی کافی ہے ۔۔۔ ابتدائے پہیا یے روتا ہے کیا آگے آگے دیکھ ہوتا ہے کیا دراصل پہیے کے ذریعے ہم آپ کی توجہ ایک اہم اور دلچسپ موضوع کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں ۔۔ موضوع کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ای...
Image
**ٹکٹ گھر ** کئی موضوعات پر کئی لوگ قلم کشائی کرتے ہیں ایسے ہی کچھ موضوع جن کو بیان کرنے کی خاص ضرورت نہیں محسوس ہوتی ہم اس پر وقت صرف کرتے ہیں اور آج بھی آپکی خدمت میں کچھ حاضر کیے جاتے ہیں امید ہے اس کو پڑھ کر ہی آپ ٹکٹ خرید لیں (اگر کبھی بیچنے کی ضرورت دوبارہ محسوس ہوئی تو) ٹکٹ کی کئی اقسام دیکھنے کو ملتی ہیں ۔۔ ایک تو وہ ہوتی ہے جو* ڈاک* پر لگائی جاتی ہے اور ہمیں بہت ہی پسند ہے ۔۔۔ اس ٹکٹ کو دیکھتے ہوئے باوا آدم کا دور یاد آجاتا ہے ۔۔ سینما گھر جانے کے لیے بھی ہم نے سن رکھا ہے کہ ٹکٹ کی ضرورت محسوس ہوتی ہے ۔۔ سن اس لیے رکھا ہے کیونکہ اج تک ہم نے سینما کو اپنا دیدار نہیں کرایا ۔۔ ایسے ہی *مشہور و معروف ٹکٹ* ٹرین کی ہوتی ہے جو کہ ہر چھوٹے وڈے آدمی کی زندگی کو خوشحال بنانے میں کردار ادا کرتی ہے ۔۔ اس سے مراد یہ ہے کہ نقل و حرکت کے لیے آسانی پیدا کرتی ہے ابھی تک ہم ٹکٹوں کی انہی اقسام سے واقف تھے اور دوسروں سے ہی ٹکٹ خریدا کرتے تھے ۔۔ پھر ہوا یوں کہ نشتر پہنچ کر فوڈلز اور گامی جیسے عظیم لوگوں سے ملاقات ہونے کا شرف حاصل ہوا جس کے نتیجے میں ہم...
Image
**بے بے بھلکڑ **           آج ہم نے فیصلہ کر ہی لیا اس موضوع پر کچھ لکھ ڈالنے کا ۔۔ دراصل زیادہ تر دیکھنے میں تو یہ بات آتی ہے کہ بھولنے کی بیماری صرف اور صرف بڑے بوڑھوں کو ہوا کرتی ہے یا پھر انہیں جو الزائمر (Alzheimer  ) کا شکار  ہوں ۔۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ الزائمر کیڑی بلا اے ؟  پہلے تو میڈیکل ایک بلا ہے اور اسکی پیدا کردہ بہت سی بیماریوں میں سے  ایک بیماری کا نام الزائمر ہونا قرار پایا کیونکہ جس عظیم شخص نے اس بیماری کو دریافت کیا وہ الزائمر کہلائے جاتے تھے ۔۔۔۔ ابھی کچھ عرصہ پہلے تک ہم یہ سمجھتے تھے کہ جن عظیم لوگوں نے الزائمر جیسی بیماریاں دریافت کیں وہ خود بھی ان کا شکار رہے ہوں گے اس لیے وہ ان کو نام دے کر ہم سب کو یہ جتلوانا چاہتے ہیں ۔۔۔ ہم اکیلے ہی چلے تھے جانب الزائمر لوگ ملتے گئے اور کارواں بنتا گیا مگر وہ تو برا ہو فوڈلز کا جس نے ہماری خوش فہمی کو غلط فہمی میں بدل کر ہمیں ہماری ہی نظروں میں گرا دیا ۔۔ کہنے لگی ؛ بات دراصل یہ ہے کہ اگر کبھی تڑ تڑ زبان چلانے کے علاوہ تھوڑا علم حاصل کر لیا ہوتا اور  دم...